بل بک اور کھاتہ — اب آپ کے فون پر

کاغذ کی بل بک گم ہو جاتی ہے، ادھار کا رجسٹر بھیگ جاتا ہے، اور حساب جوڑتے جوڑتے غلطی ہو جاتی ہے۔ InvoiceMate ایک مفت ایپ ہے جو آپ کی بل بک بھی ہے اور کھاتہ بھی — بل بنائیں، واٹس ایپ پر بھیجیں، اور ہر وقت جانیں کہ کس نے کتنے پیسے دینے ہیں۔

جلد گوگل پلے پر جلد ایپ اسٹور پر

کاغذ کی بل بک سے بہتر کیوں

ادھار کا کھاتہ

ہر بل پر پوری یا جزوی ادائیگی درج کریں۔ ڈیش بورڈ پر ایک نظر میں:

بل کی تاریخ گزرتے ہی ایپ آپ کو نوٹیفکیشن بھیجتی ہے، تاکہ کوئی ادھار بھولا نہ جائے۔

بول کر بل بنائیں

ہاتھ مصروف ہیں؟ مائیک دبا کر بولیں — "حمزہ ٹریڈرز کو 2 اے سی سروس 5000 والی اور 1 گیس ریفل 4500" — اور کسٹمر اور آئٹم خود بھر جاتے ہیں۔ پیسے ملے تو بولیں "شیراز نے 5000 دیے"، اور ادائیگی اس کے بل میں جمع ہو جاتی ہے۔ اردو، رومن اردو اور انگریزی تینوں چلتی ہیں۔

عام سوالات

کیا InvoiceMate مفت ہے؟

جی ہاں۔ فری پلان میں مہینے میں 10 بل اور 10 کوٹیشن، بے حد کسٹمر اور پروڈکٹس، واٹس ایپ شیئرنگ اور ادائیگی کا حساب شامل ہے۔ Pro میں بے حد بل، تمام ڈیزائن، بول کر بل اور ٹیم ملتی ہے۔

کیا یہ ایپ اردو میں ہے؟

جی ہاں۔ ایپ اردو، انگریزی، عربی، ہندی، ہسپانوی اور فرانسیسی میں دستیاب ہے، اور بول کر بل اردو اور رومن اردو سمجھتا ہے۔

ادھار کا حساب کیسے رکھوں؟

بل بنائیں اور جب کسٹمر پیسے دے تو اس بل پر ادائیگی درج کریں — پوری یا تھوڑی۔ ڈیش بورڈ پر باقی رقم اور زائد المیعاد بل خود نظر آتے ہیں۔

کیا کمپیوٹر یا پرنٹر چاہیے؟

نہیں۔ InvoiceMate اینڈرائیڈ اور آئی فون کی ایپ ہے۔ بل PDF میں بنتا ہے اور واٹس ایپ پر چلا جاتا ہے۔

کیا میرے سیلز مین بھی استعمال کر سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ ایک کوڈ سے منیجر اور سیلز مین شامل کریں۔ ہر سیلز مین اپنے بل دیکھتا ہے اور آپ سب کی فروخت۔

آج ہی اپنی بل بک فون پر لے آئیں

جلد گوگل پلے پر جلد ایپ اسٹور پر