ہوم ‹ واٹس ایپ جوڑیں

اپنا واٹس ایپ نمبر InvoiceMate سے کیسے جوڑیں

جب آپ کا واٹس ایپ بزنس نمبر جڑ جائے تو ہر نیا بل خود گاہک کو واٹس ایپ پر چلا جاتا ہے، آپ کے اپنے نمبر سے — اور فون پر واٹس ایپ بزنس ایپ پہلے کی طرح چلتی رہتی ہے۔ تقریباً 5 منٹ لگتے ہیں۔

آپ کو چاہیے: InvoiceMate ایپ (پرو، یا پرو کا مفت مہینہ)، وہ فیس بک اکاؤنٹ جس سے آپ کا کاروبار چلتا ہے، اور آپ کا واٹس ایپ بزنس نمبر۔

پورا طریقہ ایک ویڈیو میں

اپنا واٹس ایپ نمبر InvoiceMate سے جوڑیںایپ کی WhatsApp Automation سے میٹا کی اسکرینوں تک اور واپس: نمبر اور کاروبار چنیں، Confirm اور Finish — پھر بل خود جاتے ہیں۔

سوال جواب

کیا میری واٹس ایپ بزنس ایپ بند ہو جائے گی؟

نہیں۔ آپ کی چیٹس فون پر رہیں گی اور آپ پہلے کی طرح جواب دیں گے؛ InvoiceMate اسی نمبر سے صرف بل بھیجتی ہے۔

اس کا خرچ کتنا ہے؟

ہر بل والے پیغام کے لیے میٹا آپ کے کارڈ سے لیتا ہے — پاکستان میں تقریباً 4 روپے (یکم اکتوبر 2026 سے میٹا کا ریٹ)۔ InvoiceMate اوپر سے کچھ نہیں لیتی۔

Finish کے بعد ایپ نہیں کھلی

صفحے پر "Return to InvoiceMate" دبائیں۔ یہ 30 منٹ تک کام کرتا ہے۔

میٹا کی اسکرین کی جگہ فیس بک کی فیڈ کھل گئی

InvoiceMate میں واپس جائیں اور دوبارہ "Connect with WhatsApp" دبائیں۔ لاگ ان ہونے کے بعد میٹا کی اسکرین سیدھی کھلتی ہے۔

میں کہیں اٹک گیا ہوں

ہمیں واٹس ایپ پر پیغام کریں، ہم آپ کے ساتھ مل کر جوڑ دیں گے۔

ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کریں