رہنمائی ‹ پان شاپ

پان شاپ InvoiceMate پر کیسے چلائیں — 5 ویڈیوز میں مکمل طریقہ

پان کی دکان دن رات کھلی رہتی ہے، ایک بندہ صبح بیٹھتا ہے اور دوسرا رات کو۔ مالک ہر وقت دکان پر نہیں ہوتا — پھر بھی اسے پتا ہونا چاہیے کہ آج کتنا بکا، گلے میں کتنا ہے، ادھار کس پر ہے اور کون سی چیز ختم ہونے والی ہے۔ یہاں ایک پوری دکان کو شروع سے ایپ پر لانے کا طریقہ پانچ مختصر ویڈیوز میں ہے — جیسا آپ کریں گے، ویسا ہی۔

1۔ اکاؤنٹ، دکان اور اشیاء

ایپ کھولیں، زبان اردو چنیں، اپنا اکاؤنٹ بنائیں، "اپنے کاروبار کے لیے" اور پھر "دکان / ریٹیل" چنیں۔ دکان کا نام لکھیں — یہی نام ہر بل پر آئے گا۔ پھر "عام اشیاء" میں سے جو بیچتے ہیں وہ چنیں — پیپسی، کوک، سپرائٹ، گولڈ لیف، کیپسٹن، کھلا سگریٹ، سادہ اور میٹھا پان، ٹافی، چیونگم، لیز، لائٹر — اور ہر ایک کی اپنی قیمت لکھیں۔ کولڈ ڈرنک اور چپس تصویر کے ساتھ آتی ہیں۔

پان شاپ، حصہ 1: اکاؤنٹ، دکان اور اشیاءاردو چنیں، اکاؤنٹ بنائیں، دکان کا نام لکھیں اور 18 چیزیں — کولڈ ڈرنک، سگریٹ، پان، ٹافی — اپنی قیمت کے ساتھ۔

2۔ اسٹاک، شفٹیں اور ٹیم

پان شاپ، حصہ 2: اسٹاک، شفٹیں اور ٹیماسٹاک گنیں، صبح اور رات کی دو شفٹیں بنائیں، اور ہر ملازم کو انوائٹ کوڈ دیں۔

3۔ صبح کا ملازم: شامل ہو اور بیچے

ملازم اپنے فون پر ایپ انسٹال کرے، اپنا اکاؤنٹ بنائے اور "انوائٹ کوڈ ہے؟ بزنس میں شامل ہوں" میں آپ کا کوڈ لکھے۔ پھر "نیا بل": چیز پر ٹیپ، گاہک نے کتنے دیے لکھیں، واپسی ایپ خود بتاتی ہے۔ پکے گاہک کا ادھار ہو تو "ادھار" چنیں اور صرف نام لکھیں۔ ملازم کو دکان کی کل سیل اور گلّے کی رقم نظر نہیں آتی — صرف بل بنتا ہے۔

پان شاپ، حصہ 3: صبح کا ملازم بیچتا ہےملازم اپنے فون پر کوڈ سے شامل، کاؤنٹر بل اور واپسی کا حساب خود، پکے گاہک کا ادھار صرف نام سے۔

4۔ رات کی شفٹ

رات کا ملازم دوسرے کوڈ سے اپنا اکاؤنٹ جوڑتا ہے۔ وہ جو بل بناتا ہے وہ اس کے نام سے اور رات کی شفٹ میں گنا جاتا ہے — صبح والے سے بالکل الگ۔

پان شاپ، حصہ 4: رات کی شفٹرات کا ملازم اپنے اکاؤنٹ سے بیچتا ہے؛ ہر بل اس کی شفٹ میں گنا جاتا ہے۔

5۔ مالک کا حساب

پان شاپ، حصہ 5: مالک کا حسابڈسٹری بیوٹر سے ادھار مال، بجلی کا بل خرچ میں، پھر ہوم، شفٹ رپورٹ اور ادھار کس پر۔

پان شاپ کے لیے ایپ کیوں؟

کاپی / رجسٹرInvoiceMate
رات کی سیلصبح آ کر پوچھنا پڑتا ہےشفٹ رپورٹ فون پر، کسی بھی وقت
کس ملازم نے کتنا بیچااندازہہر بل اس کے نام سے
ادھارکاپی گم ہو سکتی ہےہر گاہک کا باقی، واٹس ایپ پر یاد دہانی
سگریٹ اور ڈرنک کا اسٹاکگن کر پتا چلتا ہےہر بل پر خود کم، ختم ہونے سے پہلے اطلاع
ڈسٹری بیوٹر کا ادھاراس کی پرچی پر بھروسااپنا حساب، ہر خریداری کے ساتھ
گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کریں جلد ایپ اسٹور پر

عام سوالات

کیا پان شاپ کے لیے کوئی ایپ ہے؟

جی ہاں، InvoiceMate میں "دکان / ریٹیل" چنیں: کولڈ ڈرنک، سگریٹ، پان، ٹافی جیسی عام چیزیں پہلے سے موجود ہیں، بس اپنی قیمت لکھیں۔ کاؤنٹر بل، ادھار اور اسٹاک سب ایک ایپ میں۔

دکان 24 گھنٹے کھلی ہے، صبح اور رات کا حساب الگ کیسے رکھیں؟

بزنس پروفائل میں "شفٹوں میں چلتا ہے" آن کریں اور صبح اور رات کی شفٹ کا وقت لکھیں۔ شفٹ رپورٹ ہر دن کو انہی اوقات سے خود تقسیم کر دیتی ہے اور ہر ملازم کی سیل الگ دکھاتی ہے۔

کیا ملازم دکان کی کل سیل دیکھ سکتا ہے؟

نہیں۔ سیلز پرسن صرف بل بناتا ہے؛ کل سیل، گلّے کی رقم اور رپورٹس مالک کو نظر آتی ہیں۔

ملازموں اور شفٹوں کے لیے کیا چاہیے؟

پرو پلان — اس میں 5 لوگوں تک کی ٹیم اور شفٹیں شامل ہیں۔ اکیلے دکان چلاتے ہیں تو مفت پلان کافی ہے۔

کیا ایپ اردو میں چلتی ہے؟

جی ہاں، شروع میں زبان اردو چنیں — پوری ایپ اردو میں چلتی ہے، اور ملازم اپنی زبان الگ چن سکتا ہے۔

ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کریں